ETV Bharat / city

ادھمپور: 17 کلو چرس کے ساتھ تین افراد گرفتار

author img

By

Published : Jul 6, 2021, 11:54 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے جاخونی علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو 17 کلوگرام چرس کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

charas recovered
charas recovered

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے جاخونی علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو 17 کلوگرام چرس کے ساتھ گرفتار کیا ہے، ان میں سے ایک ملزم مہاراشٹر کا رہائشی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ چرس کہاں سے لایا جارہا تھا اور کہاں لے جانا تھا۔

پیر کے روز پولیس نے چرس کی ایک بڑی کھیپ ضبط کی۔ اطلاع کی بنیاد پر ایس ایچ او ادھمپور چمن گورکھا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جاخونی علاقے میں ایک ناکہ لگایا تھا۔ اسی دوران پولیس نے کشمیر سے جموں جانے والی ٹویرا (JK03D-1924) کو تلاشی کے لیے روک لیا۔ گاڑی میں تین افراد سوار تھے۔

جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اندر سے 17 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ اس دوران عادل احمد ساکن اننت ناگ، چندر کانت داد روجی ساکن مہاراشٹر اور عادل حسین شاہ ساکن اننت ناگ کو اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے گاڑی کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.