ریاست کرناٹک کے شہر تمکور میں کورونا وائرس وبا کے پیش نظر غیر کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے مفت کیئر سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔ کووڈ-19 کے تعلق سے لوگوں کے دلوں کے خوف کو دور کرنے، ان کو حوصلہ دینے اور مریضوں کی خدمت کی غرض سے شہر تمکور میں سماجی کارکن اقبال احمد کی قیادت میں 5 مقامی تنظیمیں، سلام ایجوکیشنل ٹرسٹ، مسجد انصار، جماعت اسلامی ہند، پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور نیشنل ویمنز فرنٹ نے شاہین اسکول کے تعاون سے 'فور کلینک' کا قیام عمل میں آیا۔
کلینک میں کووڈ-19 اور غیر کووڈ-19، تمام تر ٹیسٹز کے علاوہ علاج و دوائیاں بھی مفت میں فراہم کی جارہی ہیں۔ کووڈ-19 ٹیسٹ کے لئے خصوصی تربیت دی گئی کہ وہ بہتر خدمات انجام دیے سکیں۔
مزید پڑھیں:
ماسک نہ پہننے والوں پر ایک ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا
واضح رہے کہ کورونا وائرس وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے تعلق سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران بھی یہ سبھی تنظیموں نے غریبوں و ضرورت مندوں کو ہزاروں کی تعداد میں راشن کٹس تقسیم کئے اور اب جب کہ وباء تھم نے کا نام نہیں لےرہا ہے، ایسے میں لوگوں کی خدمت کے لئے اس فیور کلینک کا قیام عمل میں آیا۔