ETV Bharat / city

کیرالہ : سرکاری اسکولوں میں 1.75 لاکھ نئے داخلے ہوں گے

گذشتہ تعلیمی سال کے مقابلے رواں تعلیمی سال میں 8 ہزار 170 نئے بچوں نے پہلی کلاس میں داخلہ لیا ہے۔ گذشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال سرکاری اسکولوں میں مزید 45 ہزار 789 طلباء نے پانچویں جماعت میں داخلہ لیا ہے۔

kerala govt
kerala govt
author img

By

Published : Jan 1, 2021, 1:13 PM IST

ریاست کیرالہ میں حکومت کے زیرانتظام اسکولوں میں پہلی سے 10ویں جماعت تک کلاسز کے لئے 1.75 لاکھ داخلے ہونگے۔ یہ محکمہ تعلیم کے اعداد و شمار کے ابتدائی تجزیے کے بعد کی بات ہے۔ گذشتہ چار برسوں میں جب سے پبلک ایجوکیشن کی بحالی مشن کا اطلاق ہوا ہے، اس وقت سے 6.8 لاکھ سے زائد طلباء نے ریاستی اسکولوں میں داخلہ لیا ہے۔

گذشتہ تعلیمی سال کے مقابلہ میں رواں تعلیمی سال میں 8 ہزار 170 نئے بچوں نے پہلی کلاس میں داخلہ لیا ہے۔ گذشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس سرکاری اسکولوں میں مزید 45 ہزار 789 طلباء نے پانچویں جماعت میں داخلہ لیا ہے۔

آٹھویں کلاسز میں 35 ہزار 606 نئے طلبا نے داخلہ لیا ہے۔ وہیں گورنمنٹ ایڈیڈ اسکولوں میں مزید ایک لاکھ 75 ہزار 74 طلبا نے مختلف کلاسز میں داخلہ لیا ہے۔ گورنمینٹ ایڈیڈ اسکولوں میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 47 ہزار 760 طلبا کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
ہریانہ: سینکڑوں افراد کی زندگی بچانے والے بہادر شخص کی کہانی

دریں اثنا، غیر امداد یافتہ اسکولوں کے شعبے میں طلبا کی کل تعداد میں 91 ہزار 510 طلبا کی کمی واقع ہوئی ہے۔

وزیر اعلی پنارائی وجین نے کہا 'یہ عوامی تعلیم کی بحالی کے حصے کے طور پر اسکول کے بنیادی ڈھانچے اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کا نتیجہ ہے۔ اب سرکاری اسکول اعلی معیار کی سہولیات سے آراستہ ہیں۔ معاشرے کے نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے بچے کو بھی بین الاقوامی معیار کی تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے عوامی تعلیم کی بحالی مشن کو معاشرتی ویژن کے ساتھ نافذ کیا گیا تھا'۔

دوسری جانب آج سے کیرالہ میں اسکول کھول دئے گئے ہیں۔اسکولوں کو مرحلہ وار کھولا جا رہا ہے اور کو وڈ سے بچنے کے تمام احتیاط اپنائے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.