تیرواننت پورم: کیرالہ اسمبلی انتخابات 2021 کے انتخابی مہم کے لیے اب محض ایک ہفتہ باقی رہ گئے ہیں۔ اس دوران تمام سیاسی جماعتیں اپنی پوری طاقت لگا رہی ہیں اور ووٹرز کو راغب کرنے میں مصروف ہیں۔ اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگا سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں قومی سطح کے سیاسی رہنما انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے ریاست کا دورہ کر رہے ہیں۔ ان میں وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، راہل گاندھی، سیتا رام یچوری، امت شاہ سمیت درجنوں رہنما شامل ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس رہنما پرینکا گاندھی منگل کے روز دورے پر آرہے ہیں۔ اس دوران دونوں رہنما مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے۔
وزیر اعظم مودی منگل کو پلک کڑ جائیں گے اور یہاں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ پی ایم مودی 2 اپریل کوکونی اور ترواننت پورم پہنچیں گے۔
وزیر اعظم مودی کے علاوہ رواں ہفتے وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا، یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان بھی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے پہنچیں گے۔
پرینکا گاندھی منگل کو کیرالہ پہنچیں گی۔ وہ یہاں دو دن تک انتخابی مہم چلائیں گی۔ اس دوران وہ ترواننت پورم، کولم اور تھرشور اضلاع میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گی۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی 3 اور 4 اپریل کو وائیناڈ انتخابی مہم میں حصہ لینے آرہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی راہل گاندھی انتخابی مہم کے لیے دو بار کیرالہ آچکے ہیں۔
سی پی ایم کے جنرل سکریٹریس ستارام یچوری، پرکاش کارات اور برنڈا کراٹ کیرالہ میں ڈیرے ڈال ہوئے ہیں۔
گذشتہ ہفتے ماہی گیروں کے مسائل، جعلی ووٹنگ، فوڈ کٹس اور سونے کی اسمگلنگ جیسے موضوع انتخابی مہم کے اہم نکات رہے۔ وہیں سبریمالا معاملہ بھی کیرالہ انتخابات میں مرکزی نقطہ بنا ہوا ہے۔