ETV Bharat / city

کورونا کے خوف سے لاک ڈاون - مببئی میں کرونا کا لاک ڈاون

ممبئی اور ایم آر آر ریجن (ممبئی میٹرو ریجن) تھانے، کلیان،بھیونڈی، الہاس نگر سمیت پونے ناگپور کو مکمل طور پرکورونا کے خوف سےلاک ڈاون کردیا گیا ہے۔

mumbai-metro-region-lock-down-because-of-corona-virus
کورونا کے خوف سے لاک ڈاون
author img

By

Published : Mar 21, 2020, 12:00 AM IST

ریاست مہاراشٹرمیں کورونا وائرس کے بڑھتے عتاب پر قدغن لگانے کیلئے ریاستی حکومت اور تھانے ضلع کلکٹر نے پورے ضلع سمیت سبھی میونسپل کارپوریشن کی حدود میں واقع سبھی دکانوں اور کاروباری سرگرمیوں کو 31 مارچ تک مکمل طور سے بند رکھنے کے ہدایت دی، جس پر لبیک کہتے ہوئے دکانداروں نے جمعہ کو پہلے روز اپنی اپنی دکانیں بند کرکے کورونا کو شکست دینے میں اپنا تعاون پیش کیا۔

کورونا کے خوف سے لاک ڈاون

دکانیں بند ہونے کے سبب جن بازاروں میں خریداروں کا جم غفیر لگا رہتا تھاوہاں جمعہ کو سناٹاپھیلاہوا تھا۔بازاروں میں لوگ بہت کم نظرآرہے تھے۔

واضح ہوکہ بھیونڈی میونسپل کارپوریشن نے کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لئے اسکول،کالج،شاپنگ مال،سوئمنگ پل پہلے ہی بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے تھے جس کے بعد شہر کا اکلوتا’میراکل مال‘،لالہ شاپنگ سینٹر،رائل شاپنگ سینٹر،تاج پلازا اور ویلو مال کے ساتھ دیگر چھوٹے بڑے شاپنگ سینٹر بند کردیئے گئے تھے۔

تاہم بازاروں میں دوسرے دکانیں کھلی ہوئی تھی۔اس درمیان جمعرات کو میونسپل کمشنر پروین اشٹیکر نے ریاستی حکومت اور کلکٹر کے حکم پروائرس کے تعلق سے مزید سخت اقدامات کرتے ہوئے ایک سرکیولر جاری کرکے جمعہ،ہفتہ اور اتوار کے روز 19 مارچ کو رات بارہ بجے سے اتوار کی رات تک اشیائے خوردنوش کے علاوہ سبھی قسم کی دکانیں اورکاروباری اداروں اورعام اجتماعات پر بھی پابندی عائد کرنے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کاانتباہ دیاگیاہے۔

مگر اچانک جمعہ کو تھانے کلکٹر نے ایک سرکولر جاری کرتے ہوئے تھانے ضلع میں 31 مارچ تک مکمل لاک ڈاون کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اشیاء خورد نوش، ہسپتال، میڈیکل کو چھوڑ کر تمام تجارتی مراکز بند کرنے کا حکم دیا ہے. ایشیا کے سبب سے بڑے پاورلوم ہب بھیونڈی میں پاورلوم کا شور بھی تھم گیا ہے. کروڑوں میٹر کپڑا تیار کرنے والے بھیونڈی کی پاورلوم مشین جمعہ صبح سے ہی بند ہوگئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.