ETV Bharat / city

خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے سرینگر میں نمائش کا اہتمام - kashmir haat exhibition

سرینگر کے کشمیر ہاٹ میں آج خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے "اسوائے گندوائے لتئے"کے تحت نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس نمائش کو غیر سرکاری تنظیم اریگنس ایونٹ مینجمنٹ نے سرینگر میونسپلٹی کے اشتراک سے منعقد کیا ہے۔ نمائش میں خواتین انٹرپرینئرز نے اپنے اپنے اسٹال قائم کرکے مختلف چیزوں کی نمائش کی۔

خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے سرینگر میں نمائش کا اہتمام

author img

By

Published : Sep 11, 2021, 8:20 PM IST

نمائش میں سرینگر میونسپلٹی کے میئر جنید متو نے شرکت کرکے خواتین کے ذریعے لگائے گئے اسٹالس کا جائزہ لیا۔ وہیں پروگرام میں کشمیری گلوکارہ مہمیت سید کے علاوہ دیگر کئی افراد نے شرکت کی ہے۔

خواتین انٹرپرینئرز نے پروگرام منعقد ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ خواتین کے مطابق اس نمائش سے انہیں پلیٹ فارم فراہم ہورہا ہے جسے ان کے کاروبار میں بہتری آئی گی۔

خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے سرینگر میں نمائش کا اہتمام

نمائش کی جانب لوگوں کو راغب کرنے کے لئے میوزیکل ایونٹ بھی منعقد کیا گیا جہاں گلوکاروں نے اپنی آواز سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

سرینگر کے میئر جنید عظیم متو نے پروگرام منعقد کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ وہیں منتظمین کے مطابق نمائش منعقد کرنے کا واحد مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے اور انہیں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:کالج طلباء، تدریسی اورغیرتدریسی عملے کو خاص ٹیکہ کاری مہم میں لایا جارہا ہے: منوج سنہا

وادیٔ کشمیر میں حالات نا سازگار اور کورونا لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے کاروبار بری طرح سے متاثر ہوا۔ ایسے میں نئے کاروباری اپنا کاروبار بند کرنے کے دہانے پر ہیں۔ اس طرح کی نمائش منعقد کرانے سے نئے کاروباریوں کو فروغ ملنے کی بہتری کی امید لگائی جاسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.