ETV Bharat / city

مسلمانوں کے قتل عام پر آج ہندوستان کی سول سوسائٹی خاموش کیوں: اونتو

author img

By

Published : Nov 17, 2021, 10:57 PM IST

انسانی حقوق کی بین الاقوامی فورم برائے جموں وکشمیر نے حیدر پورہ تصادم میں عام شہریوں کی ہلاکت پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایف جے ایچ آر جموں وکشمیر کے چئیرمین محمد احسن اونتو

آئی ایف جے ایچ آر جموں وکشمیر کے چئیرمین محمد احسن اونتو نے سوگوار کنبوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور فوج بے گناہ اور معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہی، جو کہ نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ ناقابل برداشت بھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سول سوسائٹی اور عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے فوج و دیگر سیکورٹی فورسز کو حوصلہ مل رہا اور وہ نہتے اور بے گناہوں کشمیری مسلمانوں کو قتل کر رہے ہیں۔

جاری کردہ بیان میں احسن اونتو نے کہا ہے کہ حیدر پورہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے جو تصادم کیا گیا وہ مشکوک ہے، کیونکہ فورسز مقتول کے خلاف الزمات ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے پہلے او جی ڈبیلو کا لیبل چسپاں کرنا اور ایک کو غیر ملکی عسکریت بتانا۔ دوسری جانب اسی زبان میں ایک کو پھر عام شہری قرار دینے کیا خلاصہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہل خانہ کے بیانات اس بات کو حد سے زیادہ ثابت کرتے ہیں کہ ہلاک کیے گیے تینوں ڈاکٹر مدثر، الطاف بٹ اور عامر عام شہری تھے۔ جنہیں بنا کسی خطا کے قتل کیا گیا۔

آئی ایف جےایچ آرجےکے چئیرمین نے سوالیہ انداز میں پوچھا ہے کہ کشمیری پنڈت مکھن لال بندرو کے قتل پر جب ہندوستانی سول سوسائٹی اور ہر ایک طبقہ مشتعل ہوا تھا وہیں آج کشمیری مسلمانوں کے قتل عام پر وہ مذکورہ تنظیمیں مجرمانہ خاموشی کیوں اختیار کیے ہوئی ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.