ETV Bharat / city

سرینگر: نئے کووڈ ہسپتال میں کیا کیا سہولیات ہوں گی؟ - srinagar latest news

سرینگر کے مضافات کھنمو میں ڈی آر ڈی او نے 18 دنوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے مریضوں کے لیے ایک ہسپتال تعمیر کیا ہے۔

سرینگر: نئے کووڈ ہسپتال میں کیا کیا سہولیات ہوں گی؟

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 9:12 AM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے کھنمو میں ڈیفنس ریسریرچ اینڈ ڈیولمپنٹ آرگنائزیشن ( ڈی آر ڈی او) کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کے لیے ایک ہسپتال تعمیر کیا گیا ہے۔

یہ ہسپتال کھنمو کے انڈسٹریل کمپلیکس کے احاطے میں بنایا گیا ہے اور اس میں تقریبا 510 مریضوں کا علاج ہوپائے گا۔

سرینگر: نئے کووڈ ہسپتال میں کیا کیا سہولیات ہوں گی؟

وادی میں چونکہ فی الوقت 20 ہزار سے زائد کووڈ مثبت مریض ہیں جن کو ضلع ہسپتالوں کے علاوہ سرینگر کے چار بڑے ہسپتالوں میں رکھا گیا ہے۔

اس ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رشید پرہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'نئے تعمیر کیے گئے ہسپتال میں 125 انتہائی نگہداشت وارڈ جن میں بچوں کے لیے 25 بیڈ مخصوص رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ہسپتال میں 10 ٹرائج (Triage) بیڈ بھی بنائے گئے ہیں۔'

فی الوقت ہسپتال میں طبی و نیم عملے کے لیے بھرتی جاری ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں کورونا وائرس کے مریضوں کو داخل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایل جی منوج سنہا اور ممبر پارلیمنٹ فاروق عبداللہ نے اس ہسپتال کا افتتاح بدھ کے روز کیا۔ یہ ہسپتال فی الحال تین سالوں کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.