ETV Bharat / city

Weather Update in Kashmir: جمعہ کی سہ پہر سے موسم میں بہتری کا امکان، سونم لوٹس - سونم لوٹس کشمیری موسم صورتحال

محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ جمعہ کی سہ پہر سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز بھی صبح کے اوقات میں بارش ہونے کا امکان ہے۔Weather Update in Kashmir

weather-in-kashmir-to-improve-from-tomorrow-afternoon-says-met
جمعہ کی سہ پہر سے موسم میں بہتری کا امکان، سونم لوٹس
author img

By

Published : Jul 14, 2022, 6:30 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ وادی میں جاری بارشوں سے شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔ گرمائی دارالحکومت سرینگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت17.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔Weather in Kashmir

محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ جمعہ کی سہ پہر سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ جمعہ کے روز بھی صبح کے اوقات میں بارشیں متوقع ہے۔Sonum Lotus on Kashmir Weather

موصوف نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت مون سون ایکٹیو ہے جس وجہ سے رک رک کر بارشیں ہو رہی ہیں۔ وادی میں جمعرات کو بھی صبح سے ہی رک رک رک بارشوں کو سلسلہ جاری رہا جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور لوگوں کو راحت نصیب ہوئی۔

مزید پڑھیں:

بتادیں کہ وادی کشمیر میں خراب موسمی صورتحال کے باعث حکام نے امرناتھ یاترا کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ ایک عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ امرناتھ یاترا کو دونوں روٹس بال تل (گاندربل) اور نون ونن (پہلگام) سے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق موسم میں بہتری کے بعد ہی یاتریوں کو آگے بڑھنے کی اجازت دی جائے گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.