جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبدللہ نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی علالت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا: 'ڈاکٹر منموہن سنگھ کے ہسپتال میں داخل ہو نے پر دکھ ہواہے۔ مجھے اُمید ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو کر گھر لوٹ آئیں گے۔ موجودہ مشکل وقت میں ہمیں ان کے دانشمندانہ مشورے کی سخت ضرورت ہے۔'
ادھر کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ کارڈیو تھراسک وارڈ میں زیر نگرانی ہیں۔
تاہم آج علی الصباح ڈاکٹروں نے بتایا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی حالت مستحکم ہے اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی نگرانی کررہی ہے۔ ڈاکٹر منمہون سنگھ کے ایمس میں داخل ہونے کے بعد کانگریس پارٹی کے اعلیٰ رہنما عیادت کرنے کے لیے ایمس پہنچ رہے ہیں۔