جموں و کشمیر اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ جموں و کشمیر میں خواتین سماجی، سیاسی اور معاشی شعبہ جات کے اندر نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کا ماننا ہے کہ خواتین میں وسیع صلاحیت موجود ہے جنہیں معاشرے میں نئی سمت دینے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے صرف ایک ہی چیز ضروری ہے کہ انہیں سرکاری و نجی شعبہ جات میں یکساں مواقع فراہم کئے جائیں۔
بخاری نے منگل کو سرینگر میں پارٹی دفتر میں منعقدہ پارٹی خواتین کنونشن کے حاشیے میں نامہ نگاروں سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے اندر خواتین نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم مقام حاصل کیا ہے۔
مزید پڑھیں:مرکزی حکومت کے خلاف متحد ہونا ہوگا: محبوبہ مفتی
انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی خواتین کی سماجی، اقتصادی اور سیاسی ترقی چاہتی ہے جن پر دنیا کے ہر مہذب معاشرے کی بنیاد کھڑی ہے۔
(یو این آئی )