جموں و کشمیر میں ایک 80 برس سے زائد بزرگ خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بزرگ خاتون انگریزی بولتی ہوئیں نظر آرہی ہیں۔ Video of Kashmiri Granny woman goes viral in J&K
انگریزی بولتی بزرگ کشمیری خاتون کی ویڈیو جموں و کشمیر پولیس کی ڈی ایس پی سید سلیت شاہ کے ذریعے ٹوئٹر پر اپ لوڈ کیا گیا تھا جس کے بعد دوسرے پلیٹ فارمز جیسے واٹس ایپ اور فیس بک پر بھی یہ ویڈیو خوب وائرل ہوگیا۔
ویڈیو میں ایک نوجوان کچھ پھلوں، سبزیوں اور جانوروں کے نام کشمیری زبان میں لیتا ہے اور 80 برس سے زائد عمر کی خاتون ان کے نام انگریزی میں بتاتی ہیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والا نوجوان جب بزرگ خاتون سے پیاز، سیب، لہسن ٹماٹر و دیگر نام کشمیری زبان میں لیتا ہے تو بزرگ خاتون اس کا جواب انگریزی میں دیتی ہیں۔ English Speaking Kashmiri Granny
یہ بھی پڑھیں: کچرا چننے والی خاتون کا ویڈیو وائرل
اگرچہ خاتون کے بارے میں ابھی زیادہ معلومات حاصل نہیں ہوئی ہے، تاہم ویڈیو ریکارڈ کرنے والے شخص کے لہجے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا تعلق وادی کے کسی دیہات سے ہے۔ بہت سے ٹویٹر صارفین نے پوسٹ پر ویڈیو کے حوالے سے اچھے خیالات ظاہر کیے۔