ETV Bharat / city

اونتی پورہ میں پچاس فٹ اونچا ترنگا لہرایا گیا

author img

By

Published : Aug 15, 2021, 2:09 PM IST

جموں و کشمیر کے اونتی پورہ میں فوج نے 50 فٹ اونچا ترنگا لہرا کر یوم آزادی کا جشن منایا۔

پچاس فٹ اونچا ترنگا
پچاس فٹ اونچا ترنگا

اونتی پورہ میں وکٹر فورس کے ہیڈ کوارٹر میں یوم آزادی کے موقع پر فوج نے پچاس فٹ اونچا ترنگا لہرایا۔ اس موقع پر فوجی نوجوانوں میں کافی گہما گہمی دیکھنے کو ملی۔

پچاس فٹ اونچا ترنگا

وکٹر فورس کے جی او سی ریشم بالی نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لینے کے بعد نوجوانوں کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

اس دوران ملک کے مشہور صنعت کار نوین جندل مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے جنہوں نے اپنے خطاب میں ملک کی آزادی کے لیے قربانی دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

نوین جندل نے کہا کہ آزادی حاصل کرنے کے لیے ملک کو بہت قربانیاں دینی پڑی ہیں اور انہی کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

انہوں نے پروگرام کے آخر پر فوجی نوجوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ان سے بات چیت کی۔

واضح رہے کہ وکٹر فورس پورے جنوبی کشمیر میں فوج کا اہم ہیڈ کوارٹر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.