ETV Bharat / city

Ramadan Special Dish: کشمیر میں وازوانی اچار روزہ داروں کی خاص پسند - وازوانی اچار اب سال بھر فروخت ہونگے

’وازوانی اچار‘ کے نام سے مشہور اس اچار کی کشمیر میں ماہِ صیام کے دوران بڑی مانگ رہتی ہے، اور کھانے کے شوقین افراد کی جانب سے اسے پسند کئے جانے کے بعد اب اس کے بنانے والوں نے انہیں سال بھر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Vazwani pickles Kashmiris' choice

وازوانی اچار
وازوانی اچار
author img

By

Published : May 1, 2022, 9:10 AM IST

Updated : May 1, 2022, 2:38 PM IST

نسل در نسل باورچی کا کام کرنے والے سرینگر کے ایک خاندان نے 'رستہ'، کباب اور 'لہبی' اچار متعارف کر کے وازوان کو ایک نیا رخ دیا ہے۔ ’وازوانی اچار‘ کے نام سے مشہور اس اچار کی کشمیر میں ماہِ صیام کے دوران بڑی مانگ رہتی ہے، اور کھانے کے شوقین افراد کی جانب سے اسے پسند کیے جانے کے بعد اب اس کے بنانے والوں نے انہیں سال بھر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Vazwani pickles Kashmiris' choice

کشمیر میں وازوانی اچار روزہ داروں کی خاص پسند

دکان کے مالک باسط ظہور نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "ہم کئی نسلوں سے وازوان کے کاروبار سے منسلک ہیں، لیکن ہم نے حال ہی میں یہ ’وازوانی اچار‘ شروع کیا ہے۔ یہ وازوان اور اچار کا مرکب ہے۔ اگرچہ ہم نے اسے صرف رمضان کے لیے فروخت کے لیے رکھا تھا، لیکن اب ہم اسے سال بھر فروخت کرینگے، کیونکہ یہ عوام کو کافی پسند آیا ہے۔ ہمارے پاس رستہ اچار، کباب اچار، لہبی کباب اچار، اور دیگر وازوان پکوان کے اچار ہیں۔"

باسط جن کی دکان پرانے شہر کے فتح کدل علاقے میں ہے، ان کاکہنا ہے کہ "ہم صفائی اور معیار پر پوری توجہ دیتے ہیں۔ قیمتیں بھی مناسب ہیں۔ سبزی کے اچار کو تیار کرنے میں 8-9 دن لگتے ہیں وہیں وزوانی اچار میں 9-8 گھنٹے لگتے ہیں۔" اُنہوں نے مزید کہاکہ "خریداروں کو کچھ نہیں کرنا ہوتا ہے،انہیں بس مزے لے کر کھانا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا ک ہم اب اس اچار کو بھارت کے کئی شہر میں ڈیلیوری بھی شروع کر دی ہے۔ جس میں ایک ہفتہ لگتا ہے لیکن اچار بلکل ٹھیک رہتا ہے۔"

واضح رہے کہ باسط کا یہ کاروبار گزشتہ دو سلاوں سے عالمی وبا کے سبب زیادہ مقبول نہیں ہوپایاتھا،تاہم رواں برس ان کا کاروبار بہتر چل رہا ہے

Last Updated : May 1, 2022, 2:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.