ETV Bharat / city

اتراکھنڈ: دہرادون میں دو کشمیری طلباء کو حراست میں لیا گیا

اتراکھنڈ ایس ٹی ایف نے دہرادون کے پریم نگر اور سیلاکوئی پولیس اسٹیشن سے دو کشمیری طلباء کو حراست میں لے کر ایک سنگین معاملے میں تفتیش کر رہی ہے۔ تاہم ایس ٹی ایف نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

uttarakhand stf has detained two kashmiri students in dehradun
اتراکھنڈ: دہرادون میں دو کشمیری طلباء کو حراست میں لیا گیا
author img

By

Published : Nov 12, 2021, 12:31 AM IST

اتراکھنڈ اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے دہرادون کے پریم نگر اور سیلاکوئی پولیس اسٹیشن کے علاقے سے دو کشمیری طلباء کو حراست میں لیا ہے۔ دونوں طلبا سے ایک سنگین معاملے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔

دراصل یہ سنگین معاملہ کشمیر میں ایک پولیس اہلکار اور سیلز مین کے قتل سے متعلق بتایا جا رہا ہے۔ تاہم ایس ٹی ایف نے اس معاملے میں ابھی تک واضح طور پر کچھ بھی نہیں بتایا ہے اور نہ ہی اس کی تصدیق کی ہے۔

موصولہ ابتدائی معلومات کے مطابق ماضی قریب میں کشمیر میں ہلاک کیے گئے پولیس اہلکاروں اور سیلز مین کا لنک دہرادون سے بتایا جارہا ہے اور ان دونوں معاملے میں کشمیر کے طالب علموں کو حراست میں لیکر تفتیش جاری ہے۔ حراست میں لیے گئے دونوں کشمیری طلبا دہرادون کے سُدو والا اور سیلاکوئی میں پڑھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ذرائع کے مطابق شک کی بنیاد پر اتراکھنڈ ایس ٹی ایف نے دونوں کشمیری طلباء کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لیا ہے۔ قابل ذکر بات ہے کہ دہرادون میں پہلے بھی کئی کشمیری طلبہ کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.