جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر فریدالدین کے مطابق کووڈ وبا کے پیش نظر آستان عالیہ میں شب خوانی کی مجلس منعقد نہیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملت اسلامیہ کو درپیش مسائل کا حل قرآنی تعلیمات اور سنت پر عمل کرتے ہوئے ہی نکالا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سرینگر: نجی اسکولوں پر دھوکے سے سالانہ فیس وصول کرنے کا الزام
انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ کو شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی تعلیمات پر عمل پیرا رہنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل ہوسکے۔ انجمن نے کہا کہ ہر برس 9 ربیع الثانی کو میر واعظ محمد عمر فاروق آستان عالیہ خانیار میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے تھے لیکن مسلسل نظر بندی کے باعث اس سال وہ خطاب نہیں کرسکیں گے۔