ETV Bharat / city

ATM Looted in Budgam بڈگام میں نامعلوم لٹیروں نے رقم سمیت اے ٹی ایم مشین اڑا لی - بڈگام میں جے کے بینک کی اے ٹی ایم لوٹ

چوروں نے ضلع بڈگام میں جموں کشمیر بینک کا اے ٹی ایم چوری کر لیا اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ JK Bank ATM looted in Budgam

بڈگام میں نامعلوم لٹیروں نے رقم سمیت اے ٹی ایم مشین اڑا لی

author img

By

Published : Sep 25, 2022, 2:06 PM IST

Updated : Sep 25, 2022, 5:21 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے پانزن علاقے میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم لٹیروں نے جموں وکشمیر بینک کی ایک اے ٹی ایم مشین کو رقم سمیت اُڑا کر راہ فرار اختیار کی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو پانزن چاڈورہ علاقے میں نامعلوم لٹیروں نے جموں وکشمیر بینک کے اے ٹی ایم میں گھس کر وہاں نقدی سمیت اے ٹی ایم مشین اُڑا لے گئے۔ JK Bank ATM looted in Budgam

بڈگام میں نامعلوم لٹیروں نے رقم سمیت اے ٹی ایم مشین اڑا لی

انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر بینک کی اے ٹی ایم اور نزدیک میں نصب سبھی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہیں اور معاملے کی نسبت نزدیکی پولیس تھانے میں کیس بھی درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چوری کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

ان کے مطابق چوری کا یہ واقع کیسے اور کن حالات میں رونما ہوا اس بارے میں پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آس پاس علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کو بھی کھنگالا جارہا ہے تاکہ ملوث چوروں کی شناخت ہو سکے۔

دریں اثنا پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ اتوار کی صبح پولیس اسٹیشن چاڈورہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ پانزن علاقے میں قائم اے ٹی ایم مشین کو رقم سمیت اُڑا لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور آس پاس علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران کھیت سے چرائی گئی اے ٹی ایم مشین کو برآمد کیا گیا جس کو توڑا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ATM Thieves Arrested رائے بریلی میں اے ٹی ایم چور گرفتار، 10لاکھ برآمد

اُن کے مطابق نقب زنوں کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی گئی اور آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی گئی ہے۔ پولیس آفیسر نے بتایا کہ اے ٹی ایم میں کتنی رقم تھی اس بارے میں بینک حکام سے جانکاری حاصل کی جارہی ہیں۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 25, 2022, 5:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.