ETV Bharat / city

امت شاہ نے لیتہ پورہ حملے میں ہلاک سی ار پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا - وزیر داخلہ امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں و کشمیر کے دورے کے آخری دن جنوبی کشمیر کے لیتہ پورہ پہنچ کر خود کش حملے میں ہلاک ہونے والے سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انھیں فخر ہے کہ وہ آج ان جوانوں کے ساتھ یہاں کھڑے ہیں جن پر ملک کو فخر ہے۔

Union home minster
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
author img

By

Published : Oct 25, 2021, 10:40 PM IST

جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے کے آخری روز وزیر داخلہ امت شاہ تقریبا سوا آٹھ بجے جنوبی کشمیر کے لیتہ پورہ پہنچے، جہاں انھوں نے سی آر پی ایف کی 185 بٹالین کے ان جانباز سی آر پی ایف جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جو 14فروری 2019 کو ایک خودکش حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

امت شاہ نے لیتہ پورہ حملے میں ہلاک سی ار پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا

امت شاہ نے لیتہ پورہ پہنچ کر ان بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور دوسرے لوگوں کے ساتھ ان کی آتما کے لیے دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔

اپنے خطاب میں امت شاہ نے ان نوجوانوں کی جانب سے دی گئی قربانیوں کو لازوال قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں فخر ہے کہ وہ آج ان جوانوں کے ساتھ یہاں کھڑے ہیں جن پر ملک کو فخر ہے۔

یاد رہے کہ 14فروری 2019 میں لیتہ پورہ، پلوامہ میں عسکریت پسندوں کی جانب سے سی آر پی ایف کانوائے پر ہوئے خود کش حملے میں 40 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

اس موقع پر ایل جی منوج سنھا، چیف سیکرٹری، پولیس سربراہ دلباغ سنگھ اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ مرکزی وزیر داخلہ کے لیتہ پورہ، پلوامہ کے دورہ کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.