بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے آریزال علاقے میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو نوجوان ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ جسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Two people Died in Budgam Road Accident
فون پر ایک ذرائع نے بتایا کہ 'ایک موٹر سائیکل پر تین نوجوان سوار تھے جن کو ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ تینوں زخمیوں کو لوگوں نے نزدیکی پی ایچ سی پنزو منتقل کیا جہاں سے پھر انہیں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال ریفر کیا گیا جہاں پر ان میں سے دو نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گئے۔'
یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Kangan Ganderbal: کنگن گاندربل میں سڑک حادثہ، دو نوجوان ہلاک
فوت ہونے والے دونوں نوجوان ستھہارن گاؤں کے رہنے والے ہیں اور ان کی شناخت محمد اسماعیل ولد ارشاد احمد عمر (25) اور محمد یوسف لون ولد منظور احمد لون عمر (26) کے طور پر ہوئ ہے جب کہ زخمی نوجوان کی شناخت مشتاق احمد لون ولد غلام قادر لون عمر (24) سال کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثناء پولیس نے اس حادثے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔'