سرینگر میں سنٹرل کشمیر رینج کے ڈی آئی جی سجیت کمار DIG Central Kashmir Sujit Kumar نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ برزلہ باغات میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی کی۔تلاشی آپریشن کے دوران پولیس نے دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہےجن کے قبضے سے دو پستول برآمد Militant Arrested In Barzulla ہوئے ہیں۔
پولیس افسر نے مزید بتایا کہ تحقیقات کے دوران پولیس نے دو مزید افراد گرفتار کیا ہیں،پولیس نے دعوی کیا یے کہ گرفتار افراد سے دو پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔
گرفتار شدہ اہلکاروں کی شناخت سرینگر کے باسط بلال مکایہ اور کلوڑہ شوپیان کے عماد نصر کے طور پر کی گئی ہے اور پولیس کے مطابق یہ دونوں افراد عسکریت پسندوں کے معاونینMilitant Associate Arrested in Srinagar تھے۔
ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد کو پاکستان سے ہدایت مل رہی تھی کی سرینگر اور دیگر علاقوں میں تشدد کے واقعات انجام دے۔
ان کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ ان افراد نے دہلی میں این آئی اے اور دہلی پولیس دفتر کا گشت کرکے اس کا معائنہ کیا تھا۔
سجیت کمار نے مزید کہا کہ یہ افراد پاکستان میں مقیم سجاد گُل اور سعودی عرب میں مقیم ڈاکٹر آصف مقبول ڈار کے رابطے میں تھے اور ان کے ہدایت پر کشمیر میں تشدد پھیلانے کی تاک میں تھے۔