ممبئی پریس کلب کی جانب سے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایوارڈ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ "سید شہریار، ایک اور ملٹی میڈیا صحافی Multimedia Journalist تردیپ کانتی منڈل کے ساتھ ہیومن رائٹس (ٹی وی) کی کیٹیگری Award in the Human Rights (TV) Category کی خبر کے مشترکہ فاتح Joint Winner ہیں۔
خبر کا عنوان تھا ' مائی لائف ان کشمیر ' - اے ایئر سینس دی ابروگیشن اف آرٹیکل 370۔ یہ خبر نیوز پورٹل دی کوینٹ میں شائع ہوئی تھی۔"اس میں مزید کہا گیا ہے کہ "دوسرے کشمیری صحافی ماجد مقبول مہتاب عالم کے ساتھ آرٹس کی کیٹیگری Arts Category میں ریڈ انک ایوارڈز 2021 کے مشترکہ فاتح ہیں۔ اُن کی خبر منٹ لاؤنج میں شائع ہوئی تھی۔"
قابل ذکر ہے کہ امسال ریڈ انک ایوارڈز کے لیے 6 کشمیری صحافی نامزد ہوئے تھے۔ جن میں سید شہریار اور ماجد مقبول کے علاوہ بی بی سی کے امیر پیرزادہ، فریلانس صحافی عدنان بٹ، ملتی میڈیا صحافی سفینا نبی اور فوٹو جرنلسٹ بٹ برہان شامل تھے۔