سری نگر: شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں پولیس نے دو نام نہاد صحافیوں کو بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کے الزام میں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گورنمنٹ مڈل اسکول چتراہل میں تعینات ایک استاد نے پولیس اسٹیشن کرالہ گنڈ میں تحریری طور پر شکایت درج کی کہ دو خود ساختہ صحافی اسکول احاطے میں داخل ہوئے اور طلبا کی ویڈیو ریکارڈنگ کی۔ Two journalists arrested in Blackmailing Case
شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں خود ساختہ صحافیوں نے سوشل میڈیا سائٹوں پر ویڈیو اپ لوڈ نہ کرنے کے عوض اسکول اساتذہ سے 15 ہزار روپیہ کا تقاضہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں بھتہ خوروں کو حراست میں لے کر اُن کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 85کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
یہ بھی پڑھیں: Santosh Jadhav Gang Members Arrested: بھتہ خوری کیس میں جادھو گینگ کے ساتھ افراد گرفتار
گرفتار کئے گئے ملزمان کی شناخت عرفان احمد ولد عبدالخالق ملک ساکن ہمپورہ اور اقبال احمد ولد غلام محی الدین شیخ ساکن پنڈت پورہ کے بطور کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھتہ خوری کی رقم برآمد کرکے ضبط کی گئی ۔
یو این آئی