ETV Bharat / city

ترال: سرما کے دوران معقول بجلی سپلائی فراہم کرنے کی عوامی مانگ

author img

By

Published : Sep 8, 2021, 10:54 PM IST

Updated : Sep 8, 2021, 11:01 PM IST

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں مقامی لوگ محکمۂ بجلی کی کارکردگی سے کافی ناراض ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں بجلی کی غیراعلانیہ کٹوتی سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ترال:سرما کے دوران معقول بجلی سپلائی فراہم کرنے کی عوامی مان

سب ضلع ترال میں محکمۂ بجلی کی کارگزاری اطمینان بخش نہیں ہے جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے کیونکہ ان کا الزام ہے کہ سرما کے دوران ان کو غیر اعلانیہ کٹوتی کا سامنا رہتا ہے اس لیے محکمے کو سرما سے قبل ہی محکمے کو اس بارے میں ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاہم محکمے کا دعویٰ ہے کہ سرما کی تیاریاں کی گئی ہے اور صارفین کو بلا خلل بجلی فراہم کرنے کے لیے محکمہ تیار ہے۔

ترال: سرما کے دوران معقول بجلی سپلائی فراہم کرنے کی عوامی مانگ

ایک مقامی شہری بلیا خان نے بتایا کہ ترال علاقے میں ابھی بجلی کی مجموعی صورتحال بہتر نہیں ہوگئی ہے اور، سرما کے دوران تو کئ روز تک بجلی گل رہتی ہے لیکن صارفین کو بل ادا کرنی پڑتی ہے اس لیے ہماری گزارش ہے کہ سرما سے قبل ترال میں بجلی کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے انتظامات کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:روایتی باغات کو ہائی ڈینسٹی باغات میں تبدیل کرنے کے باوجود باغ مالکان پریشان

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ محکمۂ بجلی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینیئر محمد مقبول آہنگر نے بتایا کہ محکمے نے سرما کے دوران صارفین کو بلاخلل بجلی فراہم کرنے کی غرض سے تمام تر ضروری اقدامات کیے ہیں جبکہ بفر اسٹاک کو تیار رکھا گیا ہے اور ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں صارفین کو چوبیس گھنٹوں کے اندر نیا ٹرانسفارمر فراہم کیا جائے گا.

محمد مقبول نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی کا منصفانہ استعمال کریں۔

Last Updated : Sep 8, 2021, 11:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.