فاروق احمد میر کی جانب سے بحیثیت بی ڈی او چارج سنبھالنے کے موقع پر بی ڈی او آفس آری پل میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈی ڈی سی رکن آری پل منظور احمد گنائی کے علاوہ دیہی ترقی کے ملازمین موجود تھے۔
اس موقع پر فاروق احمد میر نے میڈیا کو بتایا کہ آری پل جیسے دور افتادہ علاقے میں وہ تعمیر وترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے اور کوشش کریں گے کہ لوگوں کی توقعات کو پورا کرسکیں۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ ان کا آفس ضرورت مندوں کے لیے ہمیشہ کے لیے کھلا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ترال: سڑک کی خستہ حالی کے سبب آبادی کو مشکلات کا سامنا
واضح رہے کہ آری پل کے اس بلاک میں عرصے سے رشوت کی شکایات مل ریی تھیں جن کا قلع قمع کرنا فاروق احمد کے لیے ایک چلینج ہوگا۔