سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ایک دن ٹریفک کی معطلی کے بعد آج سوموار جموں سرینگر قومی شاہراہ پر دوبارہ ٹریفیک بحال کردیا گیا ہے ۔تاہم بانہال سے بارہمولہ تک چلنے والی ریل سروس خدمات مسلسل پانچویں روز بھی بند ہے۔
ٹریفک کے ایک سنیئر عہدیدار نے ا س کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوموار کی صبح شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی جس کے بعد دونوں طرف سے چھوٹی مسافر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔ ادھر مسلسل پانچویں روز بھی بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات بھی معطل رہی۔
محکمہ ریلوئے کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی وجوہات اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے پیش نظر سوموار کو پانچویں روز بھی بانہال سے بارہمولہ تک چلنے والی تمام ٹرینیوں کو بند رکھا گیا ہے اور سروس دن بھر مکمل طور پر ٹھپ ہوکر رہ گئی ۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر لیا گیا۔ انہوں نے کہا جونہی انتظامیہ کی جانب سے ہری جھنڈی ملی گئی تو ریل خدمات کو دوبارہ سے بحال کیا جائے گا ۔