ETV Bharat / city

گاندربل: سڑک حادثہ میں 7 سالہ بچی کی موت - عینی شاہدین

ضلع گاندربل کے علاقہ ٹیکہ باغ نونر میں خوفناک حادثہ میں تیز رفتار ٹپر کے نیچے 7 سالہ بچی کی کچل کر موقع پر ہی موت ہو گئی ہے جہاں بچی کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں نے بچی کو مردہ قرار دے دیا۔

tipper-crushes-minor-girl-to-death-in-ganderbal
گاندربل: سڑک حادثہ میں 7 سالہ بچی کی موت
author img

By

Published : Nov 14, 2021, 10:22 PM IST

عینی شاہدین کے مطابق نالہ سندھ سے تعمیراتی مواد کی فراہمی کے لئے روزانہ سینکڑوں ٹپر گاڑیاں ٹیکہ باغ نونر کی رابطہ سڑک سے گزرتی ہیں۔ اتوار کو 4 اور 5 بجے کے درمیان ٹپر زیر نمبر JKO1H-1258 جو کہ تیز رفتار سے جا رہا تھا کہ اس کے نیچے 7 سالہ ادیبہ دختر ناصر احمد وانی ساکنہ وائیل گاندربل کچل گئی۔

اس موقع پر اگرچہ اسے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں نے بچی کو مردہ قرار دے دیا۔ یہ بچی آج کل اپنی والدہ کے ہمراہ ننھیال آئی ہوئی تھی جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل: سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

پولیس نے قانونی لوازمات مکمل کرکے کس درج کرکے ٹپر ڈرائیور محمد لطیف کمبے ولد محمد اسماعیل ساکن سرژ گاندربل کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے بچی کی لاش لواحقین کے سپرد کردی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.