ETV Bharat / city

Altaf Thakur in Tral: "مودی کے کشمیرمیں عوام مخالف بیوروکریسی کے لیے جگہ نہیں" - بی جے پی رہنما الطاف ٹھاکر تازہ خبر

بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے آج ماچھہامہ ترال کا دورہ Altaf Thakur in Tral کیا۔اس دوران موصوف نے کہا کہ عوامی خواہشات کے برعکس کسی بھی فیصلے کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔

there-is-no-place-for-anti-people-bureaucracy-in-modis-kashmir-says-ataf-thakur
مودی کے کشمیرمیں عوام مخالف بیوروکریسی کے لیے جگہ نہیں
author img

By

Published : Mar 1, 2022, 9:35 PM IST

ماچھہامہ ترال میں جل شکتی محکمے کی جانب سے مقامی آبی ذخائر کا پانی دوسری علاقے منتقل کرنے کے خلاف مقامی آبادی نے گزشتہ دنوں احتجاج کیا تھا۔ وہیں بی جے پی کے سینیئر رہنما اور جموں و کشمیر بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر نے آج علاقے کا دورہ کر کے Altaf Thakur in Tral کہا کہ عوامی خواہشات کے برعکس کوئی بھی فیصلہ تانا شاہی ہوتا ہے۔

مودی کے کشمیرمیں عوام مخالف بیوروکریسی کے لیے جگہ نہیں

الطاف ٹھاکر نے آج سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں اس بات کا اعلان کیا کہ جس چشمے پر جل شکتی محکمہ قابض ہونا چاہتا ہے جس کی وجہ سے اس علاقے کی سینکڑوں کنال اراضی بنجر میں تبدیل ہوگئی اس کی ہم مخالفت کرتے ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت عوام کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے لیکن کچھ عناصر ان اقدامات کو عوام تک پہچانے نہیں دیتے ہیں۔

اس موقع پر سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں الطاف ٹھاکر نے ان سرکاری آفسروں کو انتباہ دیا کہ وہ اپنی من مرضی کے مطابق کام کرنا چھوڈ دیے ۔

انہوں نے کہا کہ "سرکار ہماری ہے اور ہم یہاں کے اس چشمے کو محکمے کو نہیں دے سکتے ہیں اور ہم بھی دیکھیں گے کہ کون اسے ہم سے چھین لے گا۔"

اس موقع پر بی جے پی کے ضلع صدر پلوامہ سجاد احمد رینہ، بی ڈی سی اونتی پورہ عبدالاحد اور ایس ٹی مورچہ کے جنرل سیکرٹری برائے پلوامہ عبدالرشید گوجر بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:Altaf Thakur On Delimitation Draft: "حد بندی کمیشن کے دوسرے مسودے میں تمام علاقوں کو برابر کا حق ملا"

میڈیا سے بات کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ جل شکتی محکمے نے علاقے میں اپنے کرتوتوں کو چھپانے کے لیے ناگہ پتھری کی اسکیم کو ناگہ بل نام دینے کی کوشش کی ہے جس کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے ایل جی منوج سنھا سے اس بارے میں جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ الطاف ٹھاکر نے مزید بتایا کہ کشمیر اب پرانا کشمیر نہیں ہے بلکہ یہ مودی کا کشمیر ہے جہاں بیوروکریسی کے بجائے عوام کا سنا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.