ETV Bharat / city

سکمز کے شعبہ امراض قلب نے اپنی نوعیت کی پہلی جراحی انجام دی

author img

By

Published : Sep 17, 2021, 11:35 AM IST

شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے شعبہ امراض قلب کے ڈاکٹروں نے 54 سالہ خاتون کا کامیاب Bentall's Operation کیا۔

The Department of Cardiology of Sikkim Sura performed the first surgery of its kind

شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے شعبہ امراض قلب کے ڈاکٹروں نے اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن انجام دیا ہے۔ جس میں ماہرین نے ایک 54 سالہ خاتوں کے دل کی سب سے لمبی نس کے بنیادی حصے کو تبدیل کرکے ایک انوکھی جراحی انجام دی۔ دوران آپریشن مریضہ کے دل کی مخلتف نسوں کو نئی بنیاد میں نصب کیا گیا۔ اس جراحی کو Bentall's Operation کہا جاتا ہے اور یہ پہلی مرتبہ سکمز میں انجام دی گئی۔

پروفیسر محمد اکبر بٹ کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کپوارہ سے تعلق رکھنے والی مریضہ پر یہ جراحی عمل میں لائی ہے۔

ڈاکٹر محمد اکبر بٹ کے مطابق مریضہ کو دل کی سب سے لمبی نس کے بنیادی حصے میں درد کی شکایت تھی جبکہ اس کے ایک حصہ میں خون بھی آرہا تھا اور اس ابتر صورتحال کے دوران کبھی بھی مریضہ کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوسکتی تھی۔ مریضہ کی جان بچانے کے لیے اس طرح کا آپریشن عمل میں لانا نہایت ہی ضروری تھا۔

ڈاکٹر محمد اکبر بٹ نے کہا کہ مریضہ کو آپریشن کے دوران دل کی سب سے لمبی نس کے بنیادی حصے کو ایک مصنوعی ٹیوب سے تبدیل کیا گیا جبکہ دل کے دیگر نسوں کو بھی ایک ہی جراحی میں مصنوعی ٹیوب میں نصب کیا گیا۔
اس جراحی کو انجام دینے میں پروفیسر محمد اکبر بٹ کا دیگر ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کا ساتھ شامل رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.