سپریم کورٹ کالجیم نے جسٹس علی محمد ماگرے کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر ترقی دینے کی سفارش کی ہے،یہ فیصلہ 28 ستمبر کو چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت کی سربراہی میں کالجیم کی میٹنگ میں لیا گیا۔SC collegium recommends elevation of Justice Magrey as CJ J&K & Ladakh HC
یہ فیصلہ موجودہ چیف جسٹس پنکج متھل کو راجستھان ہائی کورٹ منتقل کرنے کی کالجیم کی سفارش کے تناظر میں لیا گیا ہے۔
جسٹس علی محمد ماگرے 8 دسمبر 1960 کو پیدا ہوئے،انہوں نے سال 1984 میں وکالت کا پیشہ اپنایا ،اور ضلعی عدالتوں بشمول ریونیو کورٹس/ٹربیونلز اور ہائی کورٹ میں قانون کی پریکٹس شروع کی،انہیں مارچ 2013 میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:جسٹس علی محمد ماگرے لداخ لیگل سروسز اتھاریٹی کے ایکزیکیٹیو چیئرمین نامزد