ETV Bharat / city

Teachers Day Celebrated In Jk جموں و کشمیر کے مختلف اسکولز میں ٹیچر ڈے کا اہتمام - ای ٹی وی کشمیر نیوز

جموں و کشمیر میں یوم اساتذہ کے موقع پر مختلف اسکولوں میں ثقافتی پروگرامز منعقد کیے گئے، جس میں طلبا و طالبات نے کلچرل پروگرام پیش کرکے حاضرین کے دلوں کو محظوظ کیا۔ Teachers Day Celebrated In Jammu and Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 5, 2022, 9:45 PM IST

Updated : Sep 17, 2022, 5:03 PM IST

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے گرلز ہائر سیکنڈری اسکول پانپور میں آج یوم اساتذہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی گٸی جس میں گوجر بکروال کے صدر محمد یاسین پوسوال نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت ہے۔ اس موقع اسکول کے پرنسپل نثار احمد سمیت دیگر اساتذہ و طلبا نے پروگرام میں شرکت کی۔ Teachers Day Observed at Pampore

پروگرام کے دوران مقررین نے سماج میں اساتذہ کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کا کردار ملک کی تعمیر میں بہت اہم ہے اساتذہ ہی بچوں کو ترقی اور تعمیر کے لئے تیار کرتے ہیں، بچوں کو زندگی کے نشیب و فراز سے آشنا کراتے ہیں۔ مشکلات کا سامنا کرنے کی تربیت بھی وہی دیتے ہیں۔انہوں نے کہا اساتذہ غیر سازگار ماحول اور بہت سی الجھنوں کے درمیان خدمات انجام دیتے ہوئے بچوں کو دولت علم عطا کرتے ہیں ۔جس کی وجہ سے وہ زندگی میں اپنی پہچان بناتے ہیں ۔اساتذہ کی محنت کی وجہ سے جہالت کا اندھیرا دور ہوتا ہے اور طلباء اپنی منزل پاتے ہیں۔ پروگرام کے دوران اسکول کے طلباء نے مختلف کلچرل پروگرامز پیش کیا۔

پانپور پلوامہ میں یوم اساتذہ کی تقریب

بانڈی پورہ: ضلع بانڈی پورہ کے سمبل کے سرکاری و نجی اسکولوں میں یوم اساتذہ کے موقع پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔اس دوران اساتذہ کی شان میں مختلف رنگا رنگ پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔ یوم اساتذہ سمبل، ہاکبارہ، حاجن، صدرکوٹ نوگام، ترگام، شادی پورہ اور دیگر علاقوں کے تعلیمی اداروں میں منایا گیا اور اس موقع پر سماج میں اساتذہ کے کردار اور معاشرے کی مجموعی تبدیلی میں اساتذہ کے اہم رول پر روشنی ڈالی گئی۔ Teachers Day In Sonawari Sumbal

سمبل میں یوم اساتذہ کے موقع پر تقریب

ڈوڈہ: ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کے یوم پیدائش کی یاد میں یوم اساتذہ 2022 ڈوڈہ ضلع میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔مرکزی تقریب کا اہتمام گورنمنٹ ایچ ایس ایس بوائز ڈوڈہ میں کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وشیش پال مہاجن ، اے ڈی سی ڈوڈہ آر کے بھارتی اور اے ایس پی ڈوڈہ ماسٹر پوپسی مہمان خصوصی تھے۔ Teachers day celebrated at Doda

ڈوڈہ میں منایا گیا یوم اساتذہ

تقریب کا آغاز مہمان خصوصی کی طرف سے چراغ روشن اور قومی ترانہ گانے سے ہوا۔ مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء نے اساتذہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور ان کا احترام کرنے کے لیے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیے ۔اپنے صدارتی خطاب میں مہمان خصوصی نے اساتذہ کو مبارکباد دی اور ان کی تعریف کی جنہوں نے طلباء کی کردار سازی کے لیے انتھک کوششیں کیں۔ انہوں نے تدریسی برادری سے کہا کہ وہ عظیم پیشے کے تقدس کو برقرار رکھیں۔

ریاسی: ضلع ریاسی کے گورنمنٹ ڈگری کالج پونی نے قابل پرنسپل پروفیسر رجنی بھگت کی رہنمائی میں 5 ستمبر 2022 کو یوم اساتذہ منایا۔ پروگرام کا اہتمام پروفیسر یو ایس لیزا نے کیا، جو کو-سریکولر اینڈ کلچرل ایکٹیویٹیز کمیٹی کی کنوینر تھیں۔

یوم اساتذہ کی تقریب کا آغاز ڈاکٹر پریم سنگھ کے تعارفی کلمات سے ہوا۔ انہوں نے برقرار رکھا، وزیر اعظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہ تدریس کس طرح زندگی کا ایک طریقہ ہے، 'تعلیم کوئی پیشہ نہیں ہے، یہ جیون دھرم ہے'۔ دوسرے سمسٹر کی ویشالی شرما نے تقریب کی اینکرنگ کی اور اسٹیج پر ایک ایک کرکے سرگرمیوں کی راہ ہموار کی۔ تمام سمسٹرز کے طلباء نے اپنی شاندار پرفارمنس پیش کی جن میں رقص، گانا، شاعری کی تلاوت، تقریر اور ایکٹس شامل تھے۔ طلباء نے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر پریم سنگھ، ایچ او ڈی پولیٹیکل سائنس نے اسٹاف ممبران اور طلباء کی تعریف کی۔ انہوں نے طلباء کو اونچے خواب دیکھنے کی ترغیب دی۔ Government Degree College Pouni celebrated Teacher's Day

ڈاکٹر ترسیم کمار، ایچ او ڈی ڈوگری نے تخلیق کے مقصد اور انسانی تہذیب کی پرورش اور ڈھالنے میں استاد کے کردار پر بات کرتے ہوئے ایک دلکش تقریر کی۔ انہوں نے پروفیسرز اور طلباء دونوں کے اختراعی خیالات پر توجہ مرکوز کی اور اس سمت میں کام کیا۔ آخر میں مسٹر تنپریت سنگھ نے طلباء سے خطاب کیا اور گہرے معنی سے بھرپور ایک بہت ہی خوبصورت مختصر کہانی سنائی۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس تقریب کا اختتام پروفیسرز کی جانب سے کیک کاٹنے کے ساتھ ہوا۔

ترال: سب ضلع ترال میں یوم اساتذہ کے موقع پر سرکاری ونجی اسکولوں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ کے رول اور ان کی سماج کے تیئں خدمات پر مقالات پیش کیے گیے اس حوالے سے گورنمنٹ ہائی اسکول امیرآباد، الکمی پبلک اسکول ترال، ہمدرد گرایمر اسکول اور دیگر اسکولوں میں آج صبح سے ہی تقریبات کا سلسلہ شروع ہوا جس دوران اسکولوں کو دلہن کی طرح سجایا گیا اور طلباء اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نظر آئے۔ Teachers Day Celebrated In Tral

ترال میں یوم اساتذہ منایاگیا

منڈی: منڈی کے متعدد اسکولوں میں یوم اساتذہ کی تقریبات منعقد کی گئی جس میں بچوں نے اساتذہ کے حوالے سے بہترین نغموں ترانوں، مکالموں اور تقاریر پیش کی۔ تحصیل منڈی کے متعدد علاقوں کے مختلف سرکاری اور نجی اداروں میں یوم اساتذہ کے حوالے سے پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔ جس دوران بچوں نے یوم اساتذہ کے حوالے سے بہترین رنگارنگ تمدنی پروگرام پیش کیے۔جس میں اساتذہ کے حوالے سے نغموں، ترانوں، مکالموں اور تقاریر پیش کی گئی۔ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول منڈی میں بچیوں نے یوم اساتذہ کا پروگرام پیش کرتے ہوئے انہیں بہترین خراج تحسین پیش کیا۔

منڈی کے اسکولوں میں منایا گیا ٹیچر ڈے

اس دوران مقررین اساتذہ کی شخصیت کے حوالے اپنی تقریر میں کہاکہ ماں باپ کے بعد نہیں بلکہ ماں باپ کے برابر استاد کا حق ہے۔اور ہم سب کو اساتذہ کی قدر و منزلت کو سمجھ کر ان کا احترام کریں۔ یوم اساتذہ کے موقع پر گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سسکول اڑائی ہائی سکول اڑائی ملکاں ہائر سیکنڈری اسکول لورن ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول ساوجیاں مڈل اسکول حویلی کے ساتھ ساتھ متعدد اسکولوں اور نجی اداروں میں یوم اساتذہ کے پروگرام پیش کرکے اساتذہ کی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: LG Manoj Sinha Honours Teachers ٹیچرس ڈے پر کئی اساتذہ کی عزت افزائی

Last Updated : Sep 17, 2022, 5:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.