انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے پی ڈی پی صدر اور جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے بھائی تصدیق مفتی کو آج نئی دہلی ہیڈ کواٹر پر طلب کیا ہے ۔
پی ڈی پی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 'مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں محبوبہ مفتی کے بھائی تصدیق مفتی کو جمعرات کے روز نئی دہلی ہیڈ کواٹر پر طلب کیا گیا ہے'۔
- مزید پڑھیں: محبوبہ مفتی کو ای ڈی کا سمن
انہوں نے مزید بتایا کہ ای ڈی نے تصدق مفتی کو صبح گیارہ بجے ہیڈ کواٹر پر حاضر ہونے کے بارے میں آگاہی فراہم کی ہے۔ بتادیں کہ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جموں وکشمیر کے متعدد سیاستدانوں سے پوچھ تاچھ کی ہیں۔
یو این آئی