جموں و کشمیر کے سرینگر میں منعقدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اجلاس کے دوران درپیش مسائل کے ازالے کے لیے اقدامات پر غور و خوص کیا گیا جبکہ اس موقع پر دیگر امور بھی زیربحث لائے گئے۔
سالانہ اجلاس میں کشمیر ہنڈی کرافٹ، ہوٹل انڈسٹری، شعبہ سیاحت و ٹرانسپورٹ کے علاوہ دیگر کاروباری شعبے سے وابستہ افراد نے بھی اپنی کاروباری سرگرمیوں، معاملات اور مسائل پر سیر حاصل بحث کی ہے اور درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لیے لاحہ عمل پیش کیا۔
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ اجلاس میں نئی باڈی تشکیل دینے کے لیے انتخابات کیے گئے جس میں صدر، سنئیر نائب صدر، جونئیر نائب صدر، جنرل سکریٹری، ٹریجرر اور چیف کوآرڈینیٹر وغیرہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر تمام ممبران نے اتفاق رائے سے طارق رشید گانی کو سال 2021_22 کے لیے چیمبر کا صدر منتخب کیا گیا جبکہ غلام محمد خان کو جونئیر نائب صدر اور مس قیصر جان کو چیمبر کی جوائنٹ سیکریٹری مقرر کیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر عہدوں کے لیے بھی نئے چہروں کو سامنے لایا گیا۔
اس موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر نے کہا کہ موجودہ وقت میں کاروباری برادری کے لیے کام کرنا کافی چلینجنگ ہے۔ ایک جانب جہاں کرونا وائرس نے تجارتی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں، وہیں کاروباری براردی کو دیگر مسائل و مشکلات کا بھی سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب ممبران کے تعاون سے ان کی کوشش رہے گی کہ کاروباریوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جائے اور جو دیرنہ مسائل ابھی تک حل نہیں ہو پائے انہیں حل کروں۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر کے بمنا علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ
نومنتخب جنرل سیکرٹری مس قیصر جان اور غلام محی الدین خان نے بھی تندہی اور ایماندای سے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ واضح رہے سال 2020_21 کے لیے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد الطاف بٹ تھے۔