ETV Bharat / city

ٹنگمرک سے پنگونگ ٹسو لیک تک سائیکل پر سفر

جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رہنے والے دو نوجوانوں نے صحت افزا مقام گلمرگ سے لداخ کے پنگونگ ٹسو لیک (جھیل) تک کا سفر سائیکل پر کیا ہے۔ گرچہ اس سائیکل کو ڈھونڈنے میں انہیں کئی روز لگ گئے۔

ٹنگمرک سے پنگونگ ٹسو لیک کا سفر سائیکل پر

author img

By

Published : Sep 8, 2021, 10:21 PM IST

Updated : Sep 8, 2021, 10:44 PM IST

آپ نے اسپارٹس سائیکل یا مہنگی گاڑی، بائک سے نوجوانوں کو میلوں کا سفر طے کرتے دیکھا اور سنا ہوگا۔ لیکن کیا آپ نے ایسے افراد کے بارے میں سنا ہے جنہوں نے قدیم سائیکل سے پہاڑوں، ندیوں اور نالوں سے گزرکر مشکِل ترین راستوں کا سفر طے کیا۔

ٹنگمرک سے پنگونگ ٹسو لیک تک سائیکل پر سفر

بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے کے رہنے والے سہیل رحمان لون اور فیاض احمد لون نے مشکلات سے بھرے اس سفر کو ہیرو گولڈ سائیکل سے آٹھ دنوں میں مکمل کیا۔ روزانہ تقریباً 14 گھنٹے سائیکل چلاکر اُنہوں نے تقریباً 700 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔

ای ٹی وی بھارت سے سہیل رحمان نے بتایا کہ "ہم روزانہ 75- 80 کلومیٹر سائیکل چلاتے تھے۔ جن راستوں کے ذریعہ ہم نے اپنا ہدف مکمل کیا اُن میں زوجیلا، نمیکالا، فوٹولا اور چانگ لا شامل ہیں۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ 'سفر کے دوران انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دن میں بہت گرمی ہوتی تھی اور رات میں بہت زیادہ ٹھنڈی۔ راستے میں لوگوں نے ہمیں کافی سراہا ہے اور لوگ ہمارے اس عمل سے کافی حیران بھی ہوئے ہیں۔ گرچہ دورانِ سفر ہمیں کافی مشکلات کا بھی سامنا رہا اور واپس سائیکل کے ذریعہ لوٹنے کی ہمت ہم میں نہیں تھی، لیکن ہمارے ارادے پختہ تھے۔

ایک دوسرے سائیکلسٹ فیاض احمد نے بتایا کہ ہمارے حوصلے بلند تھے اور یہ طویل ترین سفر ہم نے محض 8 دنوں میں ہی مکمل کرلیا۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ "ہمیں کسی نے اسپانسر نہیں کیا تھا ہم نے سارا خرچ خود اٹھایا ہے۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر: دسویں اور بارہویں کے لئے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا صحیح ہے؟

سائیکل کے ذریعہ اس لمبی مسافت کا خیال کیونکر آیا؟ اس کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ' ہم نے ایسا پہلے کچھ سوچا نہیں بس یوں ہی بیٹھے بیٹھے یہ خیال آیا کہ کیوں نہ کچھ ایسا کیا جائے جو مختلف ہو اور اس وقت کے حساب سے بالکل انوکھا ہو۔ ساتھ ہی ہمیں اس بات کا بھی علم ہو کہ آخر ہمارے آباء واجداد قدیم زمانے میں طویل ترین سفر پیدل کیسے طے کرتے تھے۔

Last Updated : Sep 8, 2021, 10:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.