سرینگر: مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار نے آج سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں طلبا کے داخلے کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب ہے جبکہ جموں و کشمیر میں 70 فاونڈیشن اسکولوں کا بھی قیام کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ تین برسوں سے جموں و کشمیر میں تبدیلی لانے کی شروعات کی ہے اور تعلیمی نظام کو بہتر بنانا مرکزی حکومت کی ترجیحات میں ہیں۔ انہوں نے نیشنل ایجوکیشن پالیسی کے اطلاق کے متعلق کہا کہ اس پالیسی سے جموں و کشمیر کے طلباء بھی ملک کے طلباء کے ساتھ جڑ جائیں گے تاکہ وہ ان کے ساتھ ملکی سطح پر مقابلہ کر پائیں۔ Dr Subhash Sarkar On JK Govt School
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں مرکزی سرکار کے 'میگا اوٹریچ' پروگرام کے تحت ستر مرکزی وزراء دورہ کر رہے ہیں جس میں گذشتہ ہفتے تین وزراء نے مختلف علاقوں میں جاکر یہ سلسلہ شروع کیا۔ یہ دورہ مزکری وزیر داخلہ امت شاہ کا دورہ جموں و کشمیر کے بعد شروع ہوا ہے۔ امت شاہ 3 سے 5 اکتوبر کو یونین ٹریٹری آئے تھے جس دوران انہوں نے راجوری اور بارہمولہ میں عوام اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ Students Enrollment In Govt School Increasing
یہ بھی پڑھیں : Farooq Abdullah On Hatred نفرتیں پھیلانے سے ملک مضبوط نہیں بلکہ کمزور ہوگا، فاروق عبداللہ