ETV Bharat / city

School Building Dilapidated بانہاں میں اسکول کی عمارت نہ ہونے سے طلبا و سرپرست پریشان

اسکول میں لگی دیواریں اور کھڑیاں بھی بارش اور برفباری کی وجہ سے گذشتہ 10 سالوں سے بوسیدہ ہو کر رہ گئی ہیں، اس اسکول میں 50 کے قریب شیڈول ٹرائب بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن کے لئے دو اساتذہ تعینات ہیں،عمارت نہ ہونے کی وجہ سے ان بچوں کو ایک ہی کمرے میں پڑھانے پر مجبور ہیں۔Students are worried about the dilapidated condition of the school building

طلبا
طلبا
author img

By

Published : Sep 18, 2022, 3:55 PM IST

Updated : Sep 18, 2022, 5:18 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے ایجوکیشن زون کے قصبہ بانہال سے تقریباً 10کلو میٹر کی دوری پر واقع پرائمری اسکول پھامڑ نالہ کی عمارت گذشتہ دس سالوں زیر تعمیر ہے، اور آئندہ چند ماہ یا مستقبل قریب میں اس کے مکمل ہونے کے آثار بھی نظر نہیں آرہے ہیں، جس کی وجہ طلبا و طالبات کرایہ ایک کمرے میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔Students are worried about the dilapidated condition of the school building

ہمارے نمائندے سجاد چوپان نے جب پیدل سفر کر کے اس علاقے تک پہنچ کر اسکول کی حالت کا جائزہ لینے کی کوشش۔جائزہ لینے کے دوران یہ سامنے آئی کہ یہ اسکول ایس ایس اے کے تحت سن 2010 میں گوجر بستی پھامڑ نالہ میں منظور ہوا ہے، اور سن 2012 میں اس کے لئے ایک عمارت منظور شدہ ہے، اور ایک مقامی شخص نے تعمیر کا کام شروع کر دیا،اسکول کی تعمیر شروع کر نے کے چند ماہ بعد ہی اس زمین مالک نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر تعیراتی سرگرمیاں روک دی گئیں۔

طلبا

اسکول میں لگی دیواریں اور کھڑیاں بھی بارش اور برفباری کی وجہ سے گذشتہ 10 سالوں سے بوسیدہ ہو کر رہ گئی ہیں، اس اسکول میں 50 کے قریب شیڈول ٹرائب بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن کے لئے دو اساتذہ تعینات ہیں،عمارت نہ ہونے کی وجہ سے ان بچوں کو ایک ہی کمرے میں پڑھانے پر مجبور ہیں۔ مقامی باشندے اور طلبا و طالبات کے سپرستوں کا کہنا ہے کہ زونل ایجوکیشن آفیسر بانہال سے لیکر ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن تک مذکورہ معاملے کے تعلق سے ملاقاتیں کیں گئیں،لیکن ابھی تک اسکول کے عمارت پر توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمارت نہ ہونے کی وجہ سے ان کے بچوں کو گھروں سے دور ایک کرایے کے کمرے میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے جانا پڑرہاہے، جہاں تک پہنچنے کے لئے انہیں راستے میں جنگلی جانوروں کے حملے کا خطرہ بھی لاحق رہتا ہے۔

مزید پڑھیں:Dilapidated School building: اننت ناگ میں اسکول خستہ حالی کا شکار،طلبہ پریشان

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بچوں کا مستقبل داوء پر لگا ہوا ہے، اور ان غریب بچوں کے مستقبل کی فکر کسی بھی عہدیدار اور ذمہ دار کو نہیں ہے۔ انہوں نے میڈیا کے زریعے ایل جی انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں زیر تعمیر اسکولی عمارت کو فوری طور پر مکمل کر کے ان کے بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں -

Last Updated : Sep 18, 2022, 5:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.