ETV Bharat / city

Crackdown Against Power Theft: ترال میں بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی - بجلی چوری کو روکنے کے لئے مہم تیز

ترال میں بجلی چوری کو روکنے کے لئے متعلقہ محکمہ کی جانب سے خصوصی مہم Massive Crackdown Against Power Misuse چلائی جارہی ہے۔ مہم کے دوران افسران نے غیر قانونی طریقے سے استعمال کی جانے والی الیکٹرونک اشیاء برآمد کی۔

بجلی چوروں کے خلاف سخت کاروائی
بجلی چوروں کے خلاف سخت کاروائی
author img

By

Published : Jan 14, 2022, 7:28 AM IST

جمو ں و کشمیر کے سب ڈویژن ترال سمیت پوری وادی میں برفباری کی وجہ سے درجۂ حرارت میں مسلسل کمی آئی ہے اور بجلی کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹرانسفارمر خراب ہورہے ہیں۔

سخت کاروائی

ترال میں بجلی کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لئے متعلقہ محکمہ کی جانب سے مہم J&K to launch crackdown against power thieves چلائی جارہی ہے۔

اس مہم کے دوران افسران نے غیر قانونی طریقے سے استعمال کی جانے والی الیکٹرونک اشیاء جسیے ہیٹر، بائیلر سمیت دیگر کئی چیزوں کو ضبط کیا۔

اس دوران افسران نے بجلی صارفین کو یہ انتباہ دیا کہ اگر بجلی کا غیرقانونی استعمال ہوتا ہے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

میڈیا سے بات چیت میں مذکورہ محکمہ کے انجینئر ہرمیندر سنگھ نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں لوڈ بڑھنے کی وجہ سے ترال علاقہ میں کئی ٹرانسفارمر خراب ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے علاقہ میں اندھیرا چھایا رہتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر صارفین بجلی کا صحیح استعمال کریں گے تو وہ شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرسکتے ہیں۔ تاہم غیر قانونی طریقے سے بجلی کا استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.