ETV Bharat / city

صفاپورہ میں نصب سٹریٹ لائٹس ناکارہ، لوگ پریشان

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے صفاپورہ میں چند سال قبل مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گلی کوچوں اور بازار میں لاکھوں روپے خرچ کرکے سٹریٹ لائٹس نصب کی گئی ہیں لیکن تین برس کے اندر ہی یہ سٹریٹ لائٹس خراب ہوگئی جس کے سبب گلی کوچوں اور بازاروں میں شام ہوتے ہی اندھیرا چھایا رہتا ہے۔

author img

By

Published : Jul 29, 2021, 2:21 PM IST

Updated : Jul 30, 2021, 11:00 AM IST

فوٹو
فوٹو

مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں نصب کی گئی سٹریٹ لائٹس کے خراب ہونے کے سبب انہیں شام کے وقت گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس ہوتا ہیں کیونکہ گلی،نکڑ اور بازاروں میں رات کے اوقعات میں آوارہ کتوں نے ڈیرہ ڈالا ہے۔
وہیں تجارت پیشہ افراد نے بھی بازاروں میں نصب سٹریٹ لائٹس کے ناکارہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ان کے مطابق پہلے سٹریٹ لائٹس ٹھیک چل رہی تھی لیکن جب سے ان میں ایل ای ڈی لمپ لگائی گئے تب سے یہ ناکارہ ہو چکی ہے ۔

صفاپورہ میں نصب سٹریٹ لائٹس ناکارہ، لوگ پریشان
واضح رہے پچھلے چند روز سے بازار میں دوران شب نقب زنوں کی سرگرمیاں دکھائی دے رہی ہیں جن کی تصویریں سی سی ٹی وی میں ریکارڈ کی گئیں جس کی وجہ سے تجارت پیشہ افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

مقامی دکانداروں نے انتطامیہ سے مطالبہ کیا کہ بازار میں نصب کی گئی سٹریٹ لائٹس کو فوری طور پر ٹھیک کیا جائے،تاکہ انہیں درپیش مشکالات کا ازالہ ہو جائے۔

Last Updated : Jul 30, 2021, 11:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.