ETV Bharat / city

اب ریل کے ذریعے بھی درماندہ افراد کو لایا جا رہا ہے گھر واپس - کورونا وائرس

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں درماندہ افراد کو واپس یو ٹی لانے کے لیے بسوں کے علاوہ اب ریل خدمات بھی بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔

اب ریل کے ذریعے بھی درماندہ افراد کو لایا جا رہا ہے گھر واپس

author img

By

Published : May 11, 2020, 10:55 PM IST

جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے کورونا وائرس (کووڈ19 ) کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں درماندہ کشمیریوں کو واپس لانے کے لیے بسوں کے ساتھ ساتھ اب ٹرین خدمات کو بھی بروئے کار لایا جارہا ہے۔

اس حوالے سے یوٹی انتظامیہ نے درماندہ کشمیری تاجروں، طلبہ، مزدوروں اور دیگر افراد کی بذریعہ ریل آمدکو ہری جھنڈی دکھائی ہے۔ یوٹی میں داخل ہونے والی ریل گاڑیاں مسافروں کو ادھمپور ریلوے اسٹیشن پر اتاریں گی۔ یو ٹی انتظامیہ نے بذریعہ ریل مسافروں کو واپس لانے کے لیے ایک جامع لائحہ عمل بھی مرتب کیا ہے۔

اس دوران بیرون ریاستوں سے درماندہ طلبہ کو واپس لانے کے لیے شروع کئے گئے گھر منتقلی کے تحت اتوار کو بنگلور سے 985 کشمیری طلاب کو لے کر ایک خصوصی ٹرین ادھمپور کے لیے روانہ ہوئی۔ اس میں سوار طلبہ گزشتہ 48روز سے کورونا وائرس کے سبب عائد لاک ڈاؤن کی وجہ سے درماندہ ہوکر رہ گئے تھے۔

ادھر گزشتہ دنوں سے بسوں کے علاوہ ہوائی پروازوں کے ذریعے بھی بیرون ریاستوں اور ممالک میں پھنسے طلبہ کا سرینگر پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب جموں و کشمیر انتظامیہ نے 3 افسران کو ملک کی مختلف ریاستوں میں درماندہ کشمیری افراد کو بحفاظت وادی واپس پہنچانے کی ذمہ داری سونپ دی ہے جن میں سرمد حفیظ، طلعت پرویز اور زبیر احمد شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.