تازہ برفباری کے بعد سرینگر لیہ شاہراہ ٹریفک Srinagar-Leh Highway Closed after Fresh Snowfall کے لیے بند کردیا گیا ہے، گاڑیوں کو سونہ مرگ میں آگے جانے سے روک دیا گیا، وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں تازہ ترین برفباری ہونے سے سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ادھر ضلع گاندربل کے علاقہ سونہ مرگ کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کے بعد سرینگر لیہ شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق دراس اور سونہ مرگ کے علاقوں میں آج تازہ برفباری ہوئی ہے، جس کے بعد ٹریفک کے اعلیٰ حکام نے سرینگر لیہ شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ تازہ برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر سڑک کو بند کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سونہ مرگ، زوجیلا، کیپٹن موڈ، زیرو پوائنٹ، منی مرگ سمیت دیگر علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک معراج الدین نے کہا کہ 'پھسلن اور تازہ برفباری کی پیش نظر سرینگر لیہ شاہراہ پر احتیاط کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حرکت موسم کی بہتری آنے تک بند کر دی گئی ہے۔