وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ پراتوار کے روز دو طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی،ٹریفک حکام کے مطابق ہفتے کے روز قومی شاہراہ پر رام بن کے مقام پر چٹانیں کھسک آنے کے باعث شاہراہ کو ٹریفک کی نقل حمل کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔Jammu-Srinagar national highway reopens for vehicular traffic
حکام نے بتایا کہ رام بن میں مہاد کے مقام پر قومی شاہراہ کو، رک رک چٹانیں کھسک آنے کے بیچ، صاف کر دیا گیا اور ٹریفک کو آگے کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ درماندہ گاڑیوں کو دونوں طرف سے جانے کی اجازت دی گئی۔
مزید پڑھیں:Sgr Jmu Highway Restored for Traffic: سرینگر - جموں قومی شاہراہ بحال
ٹریفک حکام نے بتایا کہ ہفتے کے روز مہاد رام بن میں بھاری چٹانیں اور مٹی کے تودے گر آئے جس کے بعد عملے کی جی توڑ محنت کے بعد اتوار اعلیٰ الصبح کو ٹریفک کی نقل وحمل بحال کر دی گئی۔
یو این آئی