وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں محکمہ سماجی بہبود نے معذور افراد کے لیے ایک یک روزہ مصنوعی اعضاء مینوفیکچرنگ کارپوریشن (ALIMCO) کیمپ کا انعقاد کیا Specially abled Persons Camp Held In Budgam۔ کیمپ میں متعدد مستحقین میں مصنوعی آعضاء تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر بڈگام ڈاکٹر فرحانہ District Social Welfare Officer Budgam مہمان خصوصی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کیمپ کا انعقاد آوٹ ریچ پروگرام کے تحت کیا گیا ہے ،تاکہ تحصیل بیروہ میں معذور افراد کو ان کی دہلیز پر پہنچ کر ان کی حقیقی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے اور انہیں مطلوبہ امداد فراہم کی جاسکے تاکہ وہ اپنی روز مرہ کی زندگی آرام سے گزارے۔
مزید پڑھیں:پونچھ: جسمانی طور معذور افراد کو مصنوعی اعضاء فراہم
ڈاکٹر فرحانہ Dr. Farhana نے مزید کہا کہ حکومت نے ان کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف اسکیمیں اور پروگرام شروع کئے ہیں، جن سے ان معذور افراد کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔
اس موقع پر معذور افراد کو مختلف آلات کے کام اور استعمال کے بارے میں تربیت بھی فراہم کی گئی۔