سری نگر میونسپل کارپوریشن کے ایک کارپوریٹر کوروناوائرس (کووڈ19) سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔ مذکورہ کارپوریٹر کے بھائی اس سے قبل یکم مئی کو کوروناوائرس (کووڈ19) سے متاثر پائے گئے تھے تھے جس کے کارپوریٹر کو بھی قرنطینہ میں رکھا گیا اور منگل کو ان کا ٹیسٹ کیا گیا جس کا نتیجہ مثبت ثابت ہوا۔
اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے گورنمنٹ میڈکل کالج سرینگر کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر سلیم خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایس ایم سی کارپوریٹر، جس کے بھائی کا یکم مئی کو مثبت ٹیسٹ پایا گیا تھا، منگل کو سی ڈی ہسپتال لیب میں ان کا ٹیسٹ بھی مثبت ثابت ہوا ہے۔
ادھر مذکورہ کارپوریٹر کے بھائی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میونسپل انتظامیہ نے 50 سے زائد افراد کو اپنے گھروں کے اندر قرنطینہ میں رہنے کی ہدایات دی ہیں۔
دریں اثناء ایس ایم سی ملازمین میں اس خبر کو لیکر تشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ متاثرہ شخص کا کارپوریٹر صفائی مہم کے دوران کارپوریشن کے اعلیٰ عہدیداروں کے رابطے میں آیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کے رابطے سے دیگر ملازمین بھی کوروناوائرس (کووڈ19) سے متاثرہ ہوئے ہوں گے۔