ETV Bharat / city

شوپیان: نامعلوم بندوق برداروں کے حملہ میں پولیس اہلکار کا بیٹا زخمی

مقامی لوگوں کے مطابق نامعلوم بندوق برداروں نے ضمیر احمد لون کو اس کے گھر سے باہر نکال کر اس پر گولی چلائی جس کی وجہ سے ضمیر زخمی ہو گیا۔

shopian-unidentified-gun-man-fired
پولیس اہلکار کا بیٹا زخمی
author img

By

Published : Sep 22, 2021, 10:45 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک مقامی پولیس اہلکار کے بیٹے پر گولیاں چلائیں جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گیا۔

شوپیان ضلع کے چتراگام کالن علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے پولیس اہلکار عبدالحمید لون کے بیٹے جس کی شناخت ضمیر احمد لون کے طور پر ہوئی، پر گولیاں چلائیں جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئے اور اسے فوراً علاج و معالجہ کے لیے زینہ پورہ ہسپتال پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: مغویہ فوجی اہلکار کی لاش 414 دنوں بعد برآمد

مقامی لوگوں کے مطابق نامعلوم بندوق برداروں نے ضمیر احمد لون کو اس کے گھر سے باہر نکال کر اس پر گولی چلائی جس کی وجہ سے ضمیر زخمی ہو گیا اور اسے نزدیکی ہسپتال زینہ پورہ پہنچایا گیا۔ مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ 25 سالہ زمیر احمد اپنے ہی علاقے چتراگام میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی دکان چلاتا ہے۔

واقعہ کے فوراً بعد پولیس و فورسز اہلکاروں نے پورے علاقے کو محاصرے میں میں لیکر حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.