ETV Bharat / city

Congress leaders meet Ghulam Nabi Azad سینئر کانگریس لیڈران کی دہلی میں غلام نبی آزاد کے ساتھ ملاقات - دہلی میں غلام نبی آزاد

جموں وکشمیر کانگریس یونٹ کے کئی سینئر لیڈران نے دہلی میں غلام نبی آزاد کے ساتھ ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ ان لیڈران میں سابق نائب وزیرا علیٰ کے ساتھ ساتھ دوسرے سینئر لیڈران بھی شامل ہیں۔ Ghulam Nabi Azad in Delhi

سینئر کانگریس لیڈران کی دہلی میں غلام نبی آزاد کے ساتھ ملاقات

author img

By

Published : Aug 28, 2022, 12:28 PM IST

جموں: غلام نبی آزاد کی جانب سے کانگریس سے علیحدگی کے بعد جموں وکشمیر میں سیاسی اتھل پتھل کے بیچ پچھلے دو روز کے دوران جموں وکشمیر کانگریس یونٹ کے متعدد لیڈروں نے غلام نبی آزاد کے ساتھ نئی دہلی میں ملاقات کی۔ Senior Congress leaders meet Ghulam Nabi Azad in Delhi

سینئر لیڈر سروڑی نے دعویٰ کیا کہ ابھی تک ڈھائی ہزار لیڈروں جن میں سابق ممبران اسمبلی، سابق وزراء اور ڈی ڈی سی، بی ڈی سی ممبران شامل ہیں نے اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے۔ باوثوق ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ جموں وکشمیر کانگریس یونٹ کے کئی سینئر لیڈران نے نئی دہلی میں غلام نبی آزاد کے ساتھ ملاقات کی۔

ذرائع نے بتایا کہ ان لیڈران میں سابق نائب وزیرا علیٰ کے ساتھ ساتھ دوسرے سینئر لیڈران بھی شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ لیڈران نے بھی غلام نبی آزاد کے کیمپ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق خط پیر پنچال او رچناب سے کانگریس کے ضلع صدور، حلقہ صدور کے ساتھ ساتھ ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی نمائندوں نے پہلے ہی اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ متعدد کانگریس لیڈران کے ساتھ ساتھ دوسری سیاسی پارٹیوں کے نمائندے بھی آنے والے دنوں کے دوران غلام نبی آزاد کی پارٹی میں شامل ہونے کے لئے تیاریوں میں جٹ گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آنے والے دنوں کے دوران جموں وکشمیر میں سیاسی وفاداریاں تبدیل ہونے کے رجحان میں غیر معمولی اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

سینئر لیڈر سروڑی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دو دنوں کے دوران لگ بھگ ڈھائی ہزار لیڈروں جن میں سابق ممبران اسمبلی ، سابق وزیر ، ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران شامل ہیں نے اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہت سارے لیڈر غلام نبی آزاد کی پارٹی میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Ghulam Nabi Azad to launch his own party in JK غلام نبی آزاد عنقریب پارٹی کا اعلان کریں گے

دریں اثنا سلمان نظامی نے اس حوالے سے بتایاکہ غلام نبی آزاد قومی سطح پر پارٹی لانچ کرنے جارہے ہیں ۔ اُن کے مطابق جموں وکشمیر ملک کا تاج ہے اور ہم نے یہاں پر ہی پارٹی لانچ کرنے کا فیصلہ لیا۔ سلمان نظامی نے دعویٰ کیا کہ بہت ساری پارٹیوں کے لیڈران نے غلام نبی آزاد کے ساتھ رابط قائم کیا ہے جن میں کئی ایک نئی دہلی میں خیمہ زن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غلام نبی آزاد چار ستمبر کو جموں پہنچ کر پارٹی کا اعلان کریں گے پھر اُس کے بعد وہ پیر پنچال اور کشمیر کا بھی دورہ کریں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.