جموں و کشمیر کے ڈاڈ سرہ ترال علاقہ میں یوم آزادی سے قبل پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک بارودی سرنگ کا پتہ لگا کر اسے تباہ کرکے ممکنہ خطرات کو ٹال دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ پولیس نے دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ہمراہ دوران شب گورنمنٹ ہایئر سکینڈری اسکول ڈاڈسرہ ترال کے نزدیک ترال ڈاڈسرہ سڑک پر ایک بارودی سرنگ کا پتہ لگایا۔ اس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا گیا۔
بم ڈسپوزل کے عملہ نے بارودی سرنگ کو تباہ کردیا۔
پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ مذکورہ سرنگ کو تباہ کرکے انہوں نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی سے قبل اس بارودی سرنگ کو تباہ کر کے ممکنہ خطرات کو ٹالا دیا گیا۔
مزید پڑھیں:
پلوامہ: بارودی سرنگ میں دھماکہ
ایس ایچ او اونتی پورہ جی ایم راتھر نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔