ETV Bharat / city

ستھارن: زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ - گاڑیوں میں سواریوں کی تعداد

جموں و کشمیر میں بڈگام کے دور دراز علاقے ستھارن میں گاڑیوں کے کرایہ میں بے تحاشہ اضافہ کو لیکر مقامی لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ستھارن: زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 5:55 PM IST

Updated : Aug 31, 2021, 7:02 PM IST

بڈگام میں کھاگ کے ستھارن میں لوگوں نے گاڑی کے کرایہ میں حد سے زیادہ اضافہ کی شکایت کی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متعدد مرتبہ انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تاہم ابھی تک اس معاملہ میں کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

ستھارن: زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

لوگوں نے شکایت کی کہ کھاگ سے ستھارن کا فاصلہ صرف گیارہ کلومیٹر ہے جبکہ کرایہ کے لیے 40 روپئے سے زائد رقم کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا کے دوران نافذ گائیڈ لائین کے مطابق گاڑی میں سواریوں کی تعداد کو کم کرکے کرایہ میں اضافہ کیا گیا تھا لیکن اب گاڑیوں میں بڑی تعداد میں سواریوں کو بٹھایا جارہا ہے اور اس کے باوجود زائد رقم کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں میں سواریوں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے، اس کے باوجود زیادہ کرایہ وصول کرنا نامناسب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں مسافرین سے 25 روپئے لیے جاتے تھے تاہم کچھ روز پہلے کرایہ کو 30 روپئے کیا گیا تھا لیکن اب کرایہ میں بے تحاشہ اضافہ کرتے ہوئے 40 تا 50 روپئے وصول کئے جارہے ہیں جو نامناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سواری کی رقم میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ سے علاقے کے غریب افراد کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور اےہ آر ٹی او بڈگام سے اس سلسلہ میں کاروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بڈگام: منشیات کے ساتھ تین افراد گرفتار

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے عابد حسین سے اے آر ٹی او بڈگام نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرایوں میں اضافہ کرنے والے گاڑی مالکین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کاہ کہ کورونا وبا کے دوران انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں میں بھی سماجی فاصلہ کا خیال رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی، جس کے بعد کم سواریوں کی وجہ سے کرایہ میں اضافہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب گاڑیوں میں معمول کے مطابق سواریوں کو سوار کیا جارہا ہے لیکن کرایہ میں کمی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Aug 31, 2021, 7:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.