ETV Bharat / city

سرپنچ ایسوسی ایشن کا مطالبہ، ڈھوکوں میں جانے والے تمام لوگوں کا سروے یکساں ہو

سرپنچ ایسوسیشن کی جانب سے ڈاک بنگلو منڈی میں زوردار احتجاج کیا گیا، اطلاع کے مطابق شڈیول ڈھوکوں میں چند ماہ کے لئے ہجرت کرنے والے لوگوں نے یکساں سروے کی مانگ کی اور ساتھ ہی اپنے مطالبات کے پیش نظر زوردار احتجاج کیا۔

سرپنچ ایسوسی ایشن کا مطالبہ، ڈھوکوں میں جانے والے تمام لوگوں کا سروے یکساں ہو
سرپنچ ایسوسی ایشن کا مطالبہ، ڈھوکوں میں جانے والے تمام لوگوں کا سروے یکساں ہو
author img

By

Published : Aug 3, 2021, 6:06 PM IST

احتجاجیوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے یہ الزام بھی عائد کیا کہ جان بوجھ کر ان کے پہاڑی طبقے کو نظر انداز کیا گیا ہے۔اس احتجاج میں سرپنچ فاروق احمد نجار، سرپنچ محمد اسلم ملک، سرپنچ رفیق مدنی، سرپنچ محمد اسلم تانترے، سرپنچ بشیر احمد، سرپنچ چھمر کناری، الطاف حسین، پنچ ابراہیم شیخ، سرپنچ قیوم خان کے علاوہ محمد عظیم، بشیر احمد شامل رہے۔

سرپنچ ایسوسی ایشن کا مطالبہ، ڈھوکوں میں جانے والے تمام لوگوں کا سروے یکساں ہو

ساتھ ہی ان تمام احتجاجیوں نے بتایا کہ جو انتظامیہ کی جانب سے شڈیول ٹرائب کا سروے کیا گیا ہے ہم یقینا اس کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن پہاڑیوں کو اس سروے سے نظر انداز کرکے خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کردی گئی ہے، کیوںکہ منڈی کی متعدد ڈھوکوں میں گوجر بکروال، پہاڑی کشمیری سب ہی مشترکہ طور پر ڈھوکوں میں رہتے ہیں۔

لیکن انتظامیہ نے انہیں تقسیم کر کے رکھ دیاہے اور بعض ڈھوکوں میں شڈیول ٹرائب سے تعلق رکھنے والے افراد ہے ہی نہیں۔کچھ لوگ یکساں طور پر ایک ہی ڈھارے میں رہتے ہیں لیکن ایک بھائی کا سروے ہوتا ہے دوسرے کو نظر انداز کیاجاتاہے لہذا یہ پالیسی ہمیں بلکل بھی منظور نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: 'یونیورسٹی گزٹ کا خصوصی شمارہ عجیب وغریب، دوبارہ شائع کیا جائے'

ضلع انتظامیہ کی وساطت سے ان احتجاجیوں نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہےکہ وہ اس سروے کو اسی نہج پر کریں جس طرح شڈیول ٹرائب ہوا ہے تاکہ پہاڑیوں ودیگر ڈھوکوں میں جانے والوں کا بھی یکساں سروے ہو اگر ایسا نہ ہوا تو سرپنچ ایسوسی ایشن جموں وکشمیر سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرے گی اور اس کی ذمہ داری انتظامیہ کی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.