ETV Bharat / city

معروف صحافی سجاد حیدر ایڈیٹرس گلڈ کے عہدے سے مستعفی

author img

By

Published : May 22, 2021, 9:50 PM IST

سجاد حیدر نے کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کے نام ایک خط جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں لگ رہا ہے کہ جب سے انہوں نے گلڈ  کی صدارت سنبھالی ہے گلڈ کی سرگرمیاں تعطل کی شکار ہوئی ہیں اور شاید وہ ایک رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

معروف صحافی سجاد حیدر ایڈیٹرس گلڈ کے عہدے سے مستعفی
معروف صحافی سجاد حیدر ایڈیٹرس گلڈ کے عہدے سے مستعفی

نامور صحافی اور روزنامہ کشمیر آبزرور کے ایڈیٹر سجاد حیدر نے کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

سجاد حیدر نے کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کے نام ایک خط جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں لگ رہا ہے کہ جب سے انہوں نے گلڈ کی صدارت سنبھالی ہے گلڈ کی سرگرمیاں تعطل کی شکار ہوئی ہیں اور شاید وہ ایک رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وہ گلڈ میں صدر کے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں تاکہ ان سے بہتر شخص کو یہ عہدہ سنبھالنے کاموقع ملے۔

سجاد حیدر نے اپنے استعفیٰ نامہ میں لکھا ہے " مجھے 7 ماہ قبل کشمیر ایڈیٹرز گلڈ کا صدارتی عہدہ سونپا گیا تھا اور میں تمام ممبران کا اس حوالے سے مشکور ہوں کہ انہوں نے ایک دفعہ پھر مجھ پہ اعتماد کیا تھا لیکن بدقسمتی سے کے ای جی بڑے پیمانے پر تب سے مسلسل ناکارہ بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں 1990سے ایک فعال صحافی رہا ہوں اور گذشتہ 25 سالوں سے روزنامہ کشمیر آبزرور چلا رہا ہوں اور اس دوران میں اپنے پیشہ کے بنیادی اصولوں پر قائم رہا ہوں اور جوش و خروش سے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نبھا رہا ہوں۔

اس دوران میں نے کبھی بھی کسی سے خاص کر حکومت سے کوئی مراعات نہیں مانگی ہے۔ اب چونکہ کچھ ممبران کو کے ای جی سے بہت زیادہ توقعات ہیں جن کی وجہ سے میں پورا نہیں کر پا رہا ہوں۔ میں نے کے ای جی کو اس عہدے کے لئے ایک بہتر شخص کا انتخاب کرنے کا راستہ صاف کرنے کے لئے استعفیٰ دیا ہے "۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.