ETV Bharat / city

پانپور: ایک روزہ زعفران میلہ کا انعقاد - جموں و کشمیر ای ٹی وی بھارت خبر

پانپور میں محکمہ زراعت کی جانب سے یک روزہ زعفران میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میلے میں لیفٹنٹ گورنر کے مشیر فاروں احمد خان نے مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی۔

میلہ کا انعقاد
میلہ کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 23, 2021, 11:24 AM IST

انڈین انٹرنیشنل ٹریڈ اسپاٸس پارک دسو پانپور میں آج محکمہ ایگریکلچر کی جانب سے یک روزہ جشن زعفران میلہ منعقد کیا گیا۔ جس میں لیفٹنٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی۔ جبکہ ڈاریکٹر ایگریکلچر محمد اقبال چودھری، ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری، متعلقہ محکمے کے دیگر عہدیداروں کے علاوہ کثیر تعداد میں کسانوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران منسٹر آف اسٹیٹ کیلاش چودھری اور لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے بھی ورچول موڈ کے ذریعے کسانوں سے خطاب کیا۔

میلہ کا انعقاد

لیفٹنٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان دورے کے دوران اسپاٸس پارک کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں سے کسانوں کو دی جانے والی سہولیات کا جاٸزہ لیا۔

انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کو اسپاٸس پارک سے ہر طرح کی سہولیات مہیا کرائیں۔ تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فاٸدہ ہو سکے۔ مشیر نے پروگرام کے دوران محکمہ کی طرف سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا بھی معائنہ کیا۔

زعفران میلے کے دوران شرکاء کے لیے محفل موسیقی کا بھی انتظام کیا گیا تھا جس کا حاضرین نے خوب لطف اٹھا لیا۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئےفاروق خان نے کہا کہ انتظامیہ زعفران کی صنعت کو فروغ دینے اورزعفران سے جڑے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ جس کی مثال گذشتہ کئی سالوں سے دیکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا زعفران کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے جہاں ایک طرف مرکزی حکومت نے کئی ساری سہولیات مہیاکرائی ہیں وہیں زعفران اسپاٸس پارک قاٸم کیا ہے۔ تاکہ کسانوں کو فائدہ مل سکے۔

مزید پڑھیں:’رواں برس زعفران کی بہتر پیداوار کی امید‘

انہوں نے کہا زعفران اسپاٸس پارک میں نہ صرف زعفران کا معیار برقرار رکھا جا رہا ہے بلکہ کسانوں کو ای آکشن یعنی مارکٹنگ سہولیت بھی فراہم کی جا رہی ہے جس وجہ سے کسانوں کو کافی فاٸدہ حاصل ہو رہا ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.