جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ سرینگر میں سینما ہال کی بحالی بدلتے کشمیر کی نشانی ہے، جس کی شروعات پانچ اگست 2019 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کی تھی۔LG to inaugurate first Multiplex in Srinagar
منوج سنہا نے کہا کہ تیس سال کے بعد سینما ہال کی بحالی یہ کشمیر میں امن و امان کی عکسائی کرتاہے، اب یہاں کے لوگ فلمیں دیکھ کر لطف اندوز ہوں گے۔
منوج سنہا نے آج سرینگر کے شیوپرہ علاقے میں آئی ناکس کا تعمیر کردہ سینما ہال کی افتتاح کی ہے۔
نوے کی دہا ئی میں عسکریت پسندی کی شروعات سے کشمیر میں چل رہے سینما ہالز کو ناسازگار حالات کے وجہ سے بند کیا گیا تھا۔ تاہم سنہ 1998 میں تین سیمنا گھر 'نیلم، روگل اور بڑاڈوے' کھولے گئے تھے لیکن ریگل سینما کے باہر گرینڈ دھماکہ ہونے کے بعد انکو بند کیا گیا تھا۔
منوج سنہا نے گزشتہ حکومتوں کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی ذمہ داری تھی کہ یہاں حالات ٹھیک کرکے ،یہاں سینما بحال کرے لیکن انہوں نے اپنی ذمہ داری سے ہٹ کر دیگر مسائل کو ترجیح دی۔